شراکت داری
دانیال نُورانی
ایسی کتابیں بنانے والےجو بچّوں اور والدین کے لیے تفریح کا باعث ہیں
ہلا گلا ایک ابتدائی بچپن کی تعلیم کی برانڈ ہے جس کی توجہ اردو میں مواد بنانے پر مرکوز ہے۔ ہلا گلا کو پاکستان میں پہلی بار اردو ایکٹویٹی بورڈ کی کتابیں بنانے پر فخر ہے۔ یہ کتابیں طرح طرح کے سبق سکھانے کے لیے تیار کی گئی ہیں، جیسے ذخیرہءِ الفاظ ، حسی اور حرکی مہارتیں۔ ہلا گلا کا مقصد بچوں اور والدین کے لیے تفریحی کتابیں بنانا ہے۔
گاؤں کے رنگ ایک ایسی کتاب ہے جو بچوں کو پاکستان کے ایک خوبصورت گاؤں کے سفر پر لے جائے گی ، جہاں دریافت کرنے اور سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ وہ سرسبز و شاداب کھیتوں ، ٹریکٹروں ، ہینڈ پمپ ، چکّی کے پاٹوں اور بہت سی دِیگر چیزوں کے ساتھ کھیل اور ان کےساتھ بات چیت کر سکتے ہیں۔ " میرے پہلے سو 100 الفاظ " بچوں کو 100 الفاظ سکھانے کا ایک بہترین طریقہ ہے جو ان کے ارد گرد کی دنیا کو بیان کرتا ہے اور ان کے اردو ذخیرہ ءِ الفاظ کو تیار کرتا ہے۔ ہلا گلا اردو میں عالمی معیار کی کتابیں تیار کرتا ہے جو مقامی پاکستانی ذوق اور حساسیت کو راغِب کرتا ہے۔ جناح کا پاکستان کو یقین ہے کہ قومی ترقی کا تعلق اس کی عوامی زبان، اردو زبان کی ترویج سے ہے۔
ایک تفریحی اینیمیٹڈ سیریز جس کا نام ہے "قائد سے باتیں" جن کے ذریعے شہری اقدار کا شعور پیدا کرنا، یہ زینب نامی ایک نوجوان لڑکی کی زندگی اور مہم جوئی کی پیروی کرتی ہے ، جو ایک قابل فخر پاکستانی ہے اور ہمیشہ اپنے آس پاس کے لوگوں کی مدد کرنے اور بہتر پاکستان بنانے کے طریقوں کے بارے میں سوچتی رہتی ہے۔ اپنی کوششوں میں ، وہ متعدد مسائل کا سامنا کرتی ہے لیکن اپنے دوستوں سارہ اور علی کی مدد سے ، اور مسٹر جناح / قائداعظم کے متاثر کن الفاظ کی رہنمائی سے ، وہ کسی بھی مسئلے سے نمٹنے اور "پہلا قدم اٹھانے" کے قابل ہے۔
اسّی 80 ملین
ویوز جو "قائد سے باتیں" نامی سیریز کی مد میں مُلک بھر میں دیکھے گئے۔ یہ اینی میٹڈ سیریز اسکولوں میں بطور تدریسی آلہ استعمال ہوتی ہے۔ دانیال نورانی رویے میں تبدیلی کے مواصلات میں مہارت رکھتے ہیں جِس سے پاکستان میں مثبت اثرات دیکھنے میں آئے ہیں۔
تبادلہءِ خیال کا نصبُ العین، پاکستان میں سوچنے کی تنقیدی صلاحیتوں کو بڑھانا اور زیادہ شہری ذمہ داری پیدا کرنا ہے۔ دانیال کا کام کو فلمی میلوں جیسے کہ لندن انڈیپنڈنٹ فلم فیسٹیول اور بوسٹن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
جناح کے پاکستان کو دانیال نُورانی کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کرنے اور اُن کے ساتھ مل کر کام کرنے اور ہلاگلا اور قائد سے باتیں کی ترویج کرنے پر فخر ہے۔