top of page

شراکت داری

حسن رحیم

 پاکستانی آواز میں جِدّت لانے والے

Screen Shot 2021-04-17 at 8.40.29 PM.png

جُونا

حسن ایک منفرد آواز کا حامِل، جس نے پاکستان کے منظرِ موسیقی میں ایک جوش و خروش سا ماحول تعمیر کر دیا ہے۔ حسن کا یہ مشہور ہونے والا گانا   "جُونا" نہایت ہی معتدل انداز میں ایک اشیاء خوردونوش کے اسٹور پر فِلمایا گیا ہے۔ یہ کوئی بھارتی فلمی گانا نہیں، بلکہ ایک انوکھی اور منفرد تخلیقی کاوِش ہے۔ گِلگت کی قابل فخر سرزمین سے تعلق رکھنے والا نوجوان فنکار، جنوبی ایشیا میں موسیقی کا منظر بدل رہا ہے۔

Screen Shot 2021-04-18 at 8.51.21 AM.png

جُونا

جُونا  کی محدود اشاعتی ٹوپیاں

 چھ 6 حصوں میں بُنی، مخمل سے بنی

"جونا" لفظ کڑھائی کے کام سے تحریر

جونا لفظ سامنے کی جانب گُلابی کڑھائی کے کام سے تحریر

بیرونی حصے میں مخمل اور اندرونی میں ہوادار چھید

"وا- مونسٹا" کی لکھائی پچھلے حصے پر

قابلِ تطبیق "ویلکرو" برانڈ 

کسٹم فِٹ، ٹونل سِلائی

:فیبرک 

باڈی/بِل/پینلز: 100 فیصد مخمل

اکانوے 91 فیصد پولی یسٹر/نو 9 فیصد اسپانڈکس

PK ruppees.jpeg

پیسہ۔

منزِل یہ چلتی سپنے سارے یہ ہونگے جو پُورے

وہ خواب دیکھتا نہ مَیں جو رہ جائیں ادُھورے

 حسن رحیم

حسن نے ہپ ہاپ  نُما  گانے "پیسہ" میں اپنے  گانے کی شاعری کوفی البدیہہ انداز میں ایک  بہاؤ  کے ساتھ پیش کرنےکا مظاہرہ کیا۔ یہ گانا پُرجوش ہے، اثر انداز ہے،   اور معاشی آزادی کے موضوع  پر مبنی ہے، حسن کی اس ہِپ ہاپ طرزِ موسیقی میں  خود افادیت، اور لاف زنی بھی بھرپور انداز میں نمایاں ہے۔ اس گانے کی ویڈیو مقامی ریلوے کی پٹریوں کے نزدیک بنائی گئی ہے اور اس میں پاکستانی سڑکوں، گلی  کوچوں کی بھی بہترین انداز میں عکاسی کی گئی ہے۔اس گانے کی پیشکش طلال قریشی  کی جانب سے کی گئی ہے،  جنہوں نے عادل عمر، مہدی ملوف، نصیبو لال، نتاشا نورانی  جیسے مایہ ناز گلوکاروں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے اور میجر لیزر ڈپلو کے ساتھ  بھی اپنے فن کے جوہر دِکھائے ہیں۔

حسن کا مشہور گانا "ایسے کیسے"   اپنے مدھم، سُریلے، اور منفرد گلوگاری کے جادوئی بہاؤ سے، ہمیں اپنے شہر کی وہی پُرانی گلیوں و سڑکوں کی یاد دِلا دیتا ہے ۔ حسن اپنی اردو زبان  کی ساخت کو تروتازہ رکھتے ہوئے، شہر کی سڑکوں پر اپنے انداز سے رنگ بکھیرتا دِکھائی دیتا ہے۔

Screen Shot 2021-04-18 at 10.37.36 AM.pn

ایسے کیسے گُلابی ہُوڈی 

خاکہ و بناوٹ: کراچی، پاکستان

اس محدود اشاعت والی لمبی آستینوں کی ٹوپ دار قمیض (ہوُڈی) پر

جدید طرز کی کڑھائی  ہوئی ہے۔یہ کڑھائی گلاابی رنگ سے سیدھے ہاتھ کی آستین پر کی گئی ہے، جبکہ بائیں ہاتھ کی آستین کے نچلے حصے پر بھی کڑھائی ہے۔

آگے کی جانب ایک کینگرو جیسی جیب بھی دی گئی ہے۔

با ضابطہ سِلائی۔

کپڑا:  80 فیصد کاٹن، 20 فیصد پولی یسٹر

طویل مدت استعمال کے لئے بنی۔

دو مختلف ناپ میں دستیاب ہے:   عام ڈھیلا ڈھالا (بیگی)،  اضافی ڈھیلا ڈھالا (ایکس بیگی)

:ناپ کی تفصیلات

عام ڈھیلی ڈھالی (بیگی) آستین

68.58 سینٹی میٹر/انچ25.5انچ

لمبائی: 64.77 سینٹی میٹر/25.5 انچ

چھاتی: 46.99 سینٹی میٹر/18.5 انچ

 

اضافی ڈھیلی ڈھالی (ایکس بیگی)آستین

73.66 سینٹی میٹر/29 انچ

لمبائی: 67.31 سینٹی میٹر/26.5 انچ

چھاتی: 52.07 سینٹی میٹر /20.5 انچ

سُن لے نا فیچرنگ عبداللہ کسومبی

کوک اسٹوڈیو | سیزن 14 | پیچھے ہٹ | جسٹن بی بی ،طلال قریشی، حسن رحیم

حسن رحیم - سر پھرا فٹ عبداللہ کسمبی | ارحم اکرام

حسن رحیم پاکستانی آواز میں جِدّت لارہے ہیں اور جناح کا پاکستان حسن رحیم کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے اور پاکستان بھر میں اپنی موسیقی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرتا ہے۔ 

bottom of page