top of page

شراکت داری

شوربنُور

پاکستان میں آزاد موسیقی کے علمبردار

Screen Shot 2021-09-26 at 5.03.43 PM.png

شوربنور  کی البم"پریلیُوڈ ٹُو مرڈر/قتل کا پیش خیمہ"   پُر اعتماد طور پر اس بات کی تصدیق کرتا ہے  کہ یہ شاید ان چند فنکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے پاکستان میں انگریزی زبان  کی عملیاتی حقیقت کو اپنایا اور اس کی فروغ کا بیڑااٹھایا ہے۔پاکستان میں وسیع طور پر انگریزی زبان کا استعمال کرنے، سمجھنے، سوچنے، پڑھنے اور بولنے والے لوگ موجود ہیں  جو ہمیں عالمی سامعین اور ثقافت سے جوڑتے ہیں۔ یہ شوربنور کی پہلی باقاعدہ  شائع کردہ ویڈیو اور موسیقی کی پیشکش "پُور رِچ بوائے" ہے، اسے دیکھ کر یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ یہ کسی  سنگِ میل کی جانب بہت بڑی پیش قدمی ہے۔ اس گانے میں شوربنور کی شاندار آواز کے ساتھ  ساتھ علی سُہیل کی تیز دم  اور سُریلی گیتار کی دھُن ، ایک مُنفرد، صاف، آزادانہ موسیقی (یعنی اِنڈی راک) پیش کرتے ہوئےسامعین کی سماعتوں کو محظوظ کرتی ہے۔

Screen Shot 2021-09-26 at 5.06.23 PM.png

میری جاں! میں بتانا چاہتا ہوں، کہ تم ہی میرے خیالوں میں ہو۔

نے Levi's Pakistan  "Levi's Live" 

کا آغاز کیا، جِس کا مقصد پاکستان میں رواں موسیقی کی تجدیدِ نو ہے۔

unnamed_edited.png

شور بنور کی ایک  تباہ کُن، دھُواں دار، اور دِل کو موہ لینے والی راک اینڈ رول کارکردگی  جہاں ہر سُننے والا گانے کے ایک ایک لفظ کے ساتھ گا رہا ہے۔

ہر سال، امریکی محکمہ خارجہ،مرکزی نمائش کے تہذیب و ثقافت کے تبادلہ  پروگرام کے ذریعے غیرملکی موسیقاروں کو امریکی معاشرےکے ساتھ جوڑتا ہے،  اورامریکی ریاست ہائے متحدہ کے ایک ماہ طویل دورے پر بھی بھیجتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل، دورانِ موسم گرما،  اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے شوربنور کو "پُور رِچ بوائے" کے ہمراہ مرکزی نمائش کے دورے پر بھیجا تھا۔

 شوربنور ،کینیڈی سینٹر میں،براہِ راست اپنی موسیقی کا جلوہ دِکھاتے ہوئے

Azaan - Shorbanoor
02:40
Big ol' Deities - Shorbanoor
02:51
Snails - Shorbanoor
04:03
The River - Shorbanoor
03:46
Poor Rich Boy - Pythagoras
03:51

شوربنورپاکستان میں آزادانہ موسیقی کا علمبردار ہے، "جناح کا پاکستان"، اس کے ساتھ معاونت اور شراکت پر فخر محسوس کرتے ہوئے،  اس کے ہمقدم اس طور کی موسیقی کو پاکستان کے چپے چپے تک پہنچانے میں اپنا کِردار ادا کرے گا۔

bottom of page