top of page
Peace & Prosperity

امن اور خوشحالی

جناح کے نظریات

جناب عزت مآب! میں پاکستان میں آپ کو اپنی حمایت اور تعاون کا یقین دلاتا ہوں جو آپ کو ہمارے دونوں ممالک کے درمیان خیر سگالی اور دوستی کے رشتے کو فروغ دینے کے لیے درکار ہو سکتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس کے نتیجے میں پاکستان اور فرانس موجودہ پریشان حال دنیا میں مِل کر دوبارہ امن اور خوشحالی کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا ۔کریں گے۔

-مسٹر جناح / قائد اعظم

 تقریر: پاکستان اور فرانس کی مشترکہ اقدار 

-  سیاق و سباق: قائد اعظم کو اسناد پیش کرنے کے وقت پاکستان میں جمہوریہ فرانس کے پہلے سفیر کی تقریر کا جواب، 21 جنوری، 1948ء

Jinnah

گہرے تاثرات

سن 1429ء میں، ایک نوجواں دوشیزہ لورین کی صفوں سے نِکلی اور کُچھ ہی ماہ کی مُدّت میں اُس نے اکیلے ہی فرانس کی تقدیر بدل ڈالی۔ اُس نے دہائیوں میں فرانسیسی فوج کو برطانوی فوج کے مُقابل پہلی فتح دِلائی جب اُس نے مئی 1942ء میں آرلینز کا مُحاصرہ ختم کیا۔ 

 

سینٹ پال، منیسوٹا، امریکہ میں، سیڈار اینڈ ٹینتھ اسٹریٹس کے ایک موڑ پر ایک گِرجاگھر ہے۔ اُس گِرجا گھر کے ہر بڑے حِصّے کو، سِوائے ایک حِصّے کے، ایک فرانسیسی سینٹ سے منسُوب کیا گیا ہے، اور ہر رنگدار کھڑکی پر تحریرشُدہ ہر ہر عِبارت، سِوائے اُس ایک کے، فرانس کے ساتھ اُس سینٹ کے مشِن کو مُنسلک کرتی ہے۔ اُس گِرجاگھر کے آرائشی عناصر میں پڑھا جانے والا پیغام واضح اور اِمتیازی ہے: فرانس ایک مُقدّس قوم ہے۔

الفانسے ڈی لامرٹین، نائٹ آف پراز، ایک فرانسیسی مُصنّف، شاعر، اور سیاستدان تھے جِنہوں نے جمہُوریہ دوم کی بُنیاد رکھنے، اور ٹرائی کلر  کو فرانس کے پرچم کے طور پر جاری رکھنے میں کلیدی کِردار ادا کِیا۔ اُنہوں نے نبی کریم حضرت مُحمّد ﷺ کے بارے میں ایک دِلچسپ اِظہارِ خیال کِیا۔۔۔

اگر ایک ذہین ترین اِنسان ہونے کا معیارِ اُصول، مقصد کی عظمت، وسائل کے فُقدان، اور حیران کُن نتائج پر مبنی ہے تو کِس کی جُرّات ہے کہ تاریخ میں محمّد کا مُقابلہ کرسکے؟ مشہُورترین شخصیات نے محض افواج، قوانین، اور ریاستیں قائم کیں۔ اُنہوں نے اگر کُچھ اساس رکّھی بھی تو مادّی قُوتوں سے زیادہ نہ رکّھی جو اُن کی آنکھوں کے سامنے ہی ڈھے گئیں۔ اِس شخص نے نہ صِرف افواج، مُقنّنہ، حکومتیں، عوام، خاندان کو تبدیل کردیا، بلکہ اُس وقت کی آباد دُنیا میں سے ایک تہائی آبادی میں لاکھوں انسانوں کو بدل ڈالا؛ اور اُس سے بڑھ کر، اُس نے تخت و تاج، خُداؤں، مذاہب، تصوّرات، عقائد اور ارواح کو مُتاثر کیا۔ فلسفی، بہترین مُقرّر، پیغمبر، قانُون دان، تصوُّرات کے فاتح، منطقی عقائد کو بحال کرنےوالے۔ ۔ ۔ بِیس (20) ارضی سلطنتوں اور ایک رُوحانی سلطنت کے بانی ـــــ۔وہ محمد ہے۔ اس کے مُطابق، وہ تمام معیارِ اصول جِن کے ذریعے انسانی عظمت کی پیمائش کی جاسکتی ہے، ہم یہ سوال کرسکتے ہیں، کیا اِن سے زیادہ کوئی عظیم آدمی ہے؟

 

اِسلام یقیناً امن، شفقت، ہمدردی، عدل، اِنصاف اور سائنسی دریافت کا مذہب ہے۔ فرانس اور پاکستان کے مابین تفریق کی نسبت اقدار میں زیادہ ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ ہم پُراعتماد ہیں کہ ہماری مُشترکہ اقدار کی ایک پُرافزائش سمجھ کے ذریعے، فرانس میں اسلاموفوبیا کا کامیابی کے ساتھ خاتمہ ہوجائے گا۔ باہمی ادراک اور امن کے منافع کسی بھی تنازعے سے بڑے رہیں گے۔  

پاکستان کے آزادی پسند اور امن پسند عوام فرانس کے ساتھ مضبوط، پرامن اور دیرپا دوستی کی تعمیر کے لیے اپنا تعاون اورمُعاونت فراہم کرتے  À vaillant coeur rien d'impossible.ہیں۔

*ماخذ: اقوام کی قسمت پر، پروفیسر سیوبھان نیش مارشل | 2001، لوگوس: ایک جرنل آف کیتھولک تھیٹ اینڈ کلچر

اب یہ پڑھیں

Principles of Democracy

پاکستان، فرانسیسی انقلاب کے دوران جمہوریت ، آزادی ، مساوات اور بھائی چارے کے اصولوں کی تعریف کرتا ہے۔.

یکساں مضامین جو شاید آپ کو پسند آئیں

Fight for Self-Government
Good Government
bottom of page