top of page
Subordinate Personal Interest

 ذاتی مفاد کو تابع کریں

جناح کے نظریات

اگر ہمارے نوجوان سب سےدوستی نبھانا، ہمیشہ دوسروں کی مدد کرنا، ذاتی مفاد کو دوسروں کی بھلائی کے تابع کرنا، فِکری، اقوالی، اور عملی تشدد سے پرہیز کرنا سیکھ لیں، تو مجھے یقین ہے کہ عالمی بھائی چارے کا حصول یقنی طور پر ممکن اورہماری دسترس میں ہے۔ اس راہ پر گامزن رہتے ہوئے، خدا آپ کا نگہبان ہو۔

- جناح / قائداعظم

  - تقریر:  خود سے پہلے خدمت۔

سیاق و سباق: پاکستان بوائے اسکاؤٹس کو پیغام۔

young jinnah.JPG

گہرے تاثّرات

بین الاقوامی معاشی نظام اب عالمی سطح  پر رائج ہے، جبکہ دنیا کا سیاسی ڈھانچہ قومی ریاستی نظام پر ہی قائم ہے۔ قومی ریاستوں کے درمیان مسابقتی مفادات ہمیشہ جنگ کا خدشہ برقرار رکھتے ہیں، جو کسی بھی عالمی بحران کو جنم دے سکتا ہے۔

 

نفسیاتی اور انفرادی سطح پرپاکستان کے نوجوان ہر مسلک، نسل، مذہبی فرقے، نسل، جنس، قومیت اور جنسی رجحان سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے دوستانہ جذبہ پیدا کر رہے ہیں۔ مختلف قومیں اور خطے اپنی متنوع تاریخوں اور ثقافتوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکتے ہیں اگر ہم دوستی کے جذبے کے ساتھ سب کی رہنمائی کریں، خاص طور پر ان لوگوں کی جو تاریخی طور پر پسماندہ اور امتیازی سلوک کا شکار ہیں۔

 

ہمارا  اخلاقی جذبہ،  جس کی جڑیں احساسات پر مبنی انسانی وقار کو بحال کرنے اور اسے برقرار رکھنے  کے لئے کوشاں ہیں، دوسروں کی خدمات سرانجام دیتے ہمیشہ رہنُمائی کرتا رہے گا۔ بامعنی سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے دوسروں کی فلاح و بہبود کے لیے ذاتی مفادات کو قربان کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم اپنی تعلیم کو یکسر بہتر بنانے کے لیے ہر دم کوشاں رہیں گے ، اس یقین کے ساتھ کہ غریب اور امیر دونوں  ہی انتخابات میں حصہ لینے کے قابل بنیں اور اس کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال  یعنی علاج و معالجے کو ہر سطح پر  عام طورپرپُرکشش بنایا جائے۔

 

مورخین کے لیے یہ بات عام طور پر واضح ہے کہ مسلمان، بُنیادی طور پر، امن پسندی سے رہنے کا قائل  ہے۔ اپنی قوم کو اپنے مقصد کے حصول کے لیے پرامن طریقے سے متحرک اور منظم کرکے سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔   اسی باعث ، تشدد کا کوئی حقیقی محرک نہیں ہے۔ جو لوگ تشدد کی طرف جذباتی نوجوانوں کو اکسانے اور مشتعل کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ درحقیقت پاکستان کے وقار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ تاریخ ایسے ممالک کو کبھی دیرپا مہلت نہیں دیتی جو بظاہر سہل راستوں کے حق میں اپنے وعدوں اورشناخت کے احساسات سے منہ موڑ لیتے ہیں۔ اس لیے ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ جناب جناح نے پاکستان تلوار کے زور پر نہیں قلم کی طاقت سے حاصل کیا، جو انسانی تاریخ میں ایک بے مثال کارنامہ ہے۔

اب یہ پڑھیں

build.JPG

یکساں مضامین جو شاید آپ کو پسند آئیں

189-hero.jpeg
60e7785e28087.jpeg

چونسٹھ 64٪ فیصد قوم 30 سال سے کم عُمر ہے۔ جناح نے وضاحت کی کہ کس طرح نوجوانوں کو خُود کو نظم و ضبط، تعلیم اور تربیت سے لیس کرنا چاہئیے۔

Screen Shot 2023-02-04 at 8.59.20 PM.png
bottom of page